۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
اسرائیل اور امریکہ کے ظلم و بربریت کے خلاف پورا سندھ سراپہ احتجاج

حوزہ/ کامران رضا سومرو مرکزی صدر اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ظلم کے خلاف خاموش رہنا خود ایک ظلم ہے۔ فلسطین میں نہتے شہریوں،بزرگ، بچوں اور خواتین پر مظالم اور  پروحشیانہ حملے قابل مذمت عمل ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،21مئی یوم یکجہتی فلسطین کے عنوان سے اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر کی اپیل پر اسرائیل و امریکہ کے بڑھتے ہوئے ظلم و بربریت کے خلاف  اصغریہ پاکستان کے کارکن پورے سندھ میں سراپہ احتجاج نظر آئے۔

کامران رضا سومرو مرکزی صدر اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ظلم کے خلاف خاموش رہنا خود ایک ظلم ہے۔ فلسطین میں نہتے شہریوں،بزرگ، بچوں اور خواتین پر مظالم اور  پروحشیانہ حملے قابل مذمت عمل ہے۔

تصویری جھلکیاں:  انجمن اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان کی جانب سے اسرائیل اور امریکہ کے ظلم و بربریت کے خلاف پورے سندھ بھر میں احتجاج

عاشق حسین اصغری پریس ترجمان اصغریہ آرگنائیزیشن پاکستان نے اپنے بیان میں کہا کہ عالمی برادری کو نوٹس لیکر قتل و غارتگری کو روکنا چاہیے۔

انہوں نے اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ آج ہم نے اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر کی کال پر سندھ بھر کے شہروں ، کراچی ، میرپور خاص، حیدرآباد،جامشورو ، دادو ،نواب شاہ۔ لاڑکانہ ، میھڑ ، سکھر ، گھوٹکی ، شکارپور ، جوھی ، جیکب آباد سمیت سندھ کے تمام شہروں میں فلسطینیوں پر ہونے والے مظالم کے خلاف احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں نکالی گئی۔  

مظاہرے میں شریک افراد سے خطاب کرتے ہوئے تنظیمی ذمیداران نے کہا کہ اسرائیل کی جانب سے فلسطین میں نہتے شہریوں،بزرگ، بچوں اور خواتین پر مظالم اور وحشیانہ حملوں کی شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہیں عالمی برادری کو نوٹس لیکر قتل و غارتگری کو روکنا چاہیے، ہم اس مشکل گھڑی میں اپنے فلسطینی بھائیوں کے ساتھ ہیں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .